شجرکاری مہم میں ہدف سے زیاد پودے لگائے جائیں گے،رفاقت گیلانی

  شجرکاری مہم میں ہدف سے زیاد پودے لگائے جائیں گے،رفاقت گیلانی

لاہور(سٹی رپورٹر)سیا سی معاون برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے مقامی سکول میں شجر کاری مہم میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون شجر کاری مہم کے دوران صوبہ میں دو ماہ میں 90لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مقررہ ہدف سے زیادہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ماحول کا تحفظ اہم قومی ذمہ داری ہے، بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجر کاری نا گزیر ہے اور وفاقی حکومت اس اہم مسئلے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند انہ ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، متعلقہ صوبائی محکمے وفاقی اداروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے،ماحول کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے، شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے اور پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال اور حفا ظت کا بھی موثر انتظام کیا جائے تاکہ پودے درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں۔سیکرٹری جنگلات نے بتایا کہ مون سون شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، محکمہ جنگلات کے پاس 3کروڑ پودوں کا سٹاک موجود ہے جبکہ363 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران مقررہ ہدف ایک کروڑ 20لاکھ کی بجائے ایک کروڑ 50لاکھ پودے لگائے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...