مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بابر محمود

مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بابر محمود

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان ٹریڈر الائنس پنجاب کے چیئرمین بابر محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر اس ظلم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے، پیلٹ گن اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا جارہاہے۔

وادی میں کرفیونافذ کر دیا گیا ہے تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اور موبائل فون بند کردئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا فوری نوٹس لے، 72 سالوں سے بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور آج اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے جذبہ حق خود ارادیت کو کوئی چیز نہیں کچل سکتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...