عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا نوٹس لے، گل محمد مرزا
لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے بھارتی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بمباری کیمذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا فوری نوٹس لے۔
پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کا حق خودارادیت دبا نہیں سکتا۔پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں،پاک فوج اور حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی،پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔