کشمیریوں کو حق استصواب رائے نہ دینا افسوسناک ہے،لالہ یاسرنصیر

  کشمیریوں کو حق استصواب رائے نہ دینا افسوسناک ہے،لالہ یاسرنصیر

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، 65سال سے کشمیریوں کو حق استصواب رائے دینے کی قرارداد پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے۔

، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 8لاکھ بھارتی افواج کی تعیناتی کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ بھار ت نے جو کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھا ہے عا لمی برادری اس کا نوٹس لے۔ بھارتی گجرات کے قصائی نریندرا مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...