صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے،خادم حسین
لاہور(پ ر) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے صنعتی شعبہ زائد پیداواری لاگت کے باعث حریف ممالک چین، بنگلہ دیش،ویت نام و دیگر ممالک سے مسابقت نہیں کر پارہا۔
صنعتی شعبہ میں بجلی و گیس کی زائد قیمتوں کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیائی کی مانگ میں کمی سے برآمدات کم اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے کیونکہ چین میں بجلی 81فیصد،بنگلہ دیش میں 95فصد، سری لنکا میں 46فیصد بھارت میں 22فیصد سستی ہے یہی حال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کابھی ہے لہذا حکومت ملک میں صنعتی ضروریات کیلئے بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات فوری سستی کرے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان مصنوعات مقابلہ کی پوزیشن میں آسکیں