بھارت نے آرٹیکل 370ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا

بھارت نے آرٹیکل 370ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے گجرات کے قصائی عرف مودی کان کھول کر سن لو تمہیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا، عالمی برداری کو بھارت کے آئین کے آرٹکل کو ختم کرنے اور کلسٹر بموں کے استعمال کا نوٹس لینا ہوگا۔بھارت کے اس غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا