کامسیٹس یونیورسٹی میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

کامسیٹس یونیورسٹی میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

لاہور(پ ر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد،لاہور کیمپس میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر سی یو آئی، لاہور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے فکیلٹی، سٹاف اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا ہوا لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور ہمارے کشمیری بھائی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے اور پاکستان کی غیور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ عالمی دہشتگرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور مودی سرکار سے نفرت کے اظہار کے لیے نعرے لگائے گئے۔ اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم سب کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...