بجلی کی بے ہنگم تاروں سے ہلاکتوں کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

بجلی کی بے ہنگم تاروں سے ہلاکتوں کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

لاہور (سٹی رپورٹر) بجلی کی لٹکتی تاروں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ہلاکتو ں اور واپڈا کی ناقص کارکردگی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلیوں، محلوں میں بجلی کی لٹکتی تاریں انسانی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہیں۔ جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،واپڈا کو بار بار شکایات کرنے کے باوجود ان کو درست کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقداما ت نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے کے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واپڈا انتظامیہ کوہنگاہی بنیادوں پر ہدایات جاری کرے کہ وہ خاطر خواہ حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...