راج گڑ ھ کی گلی نمبر 80اور81کی سٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کی جائیں،عبدالرحیم

  راج گڑ ھ کی گلی نمبر 80اور81کی سٹریٹ لائٹس فوری ٹھیک کی جائیں،عبدالرحیم

لاہور(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ راج گڑھ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،جس کی صدارت عبدالرحیم نے کی اجلاس میں علاقہ مکینوں اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے چوہان،طارق،ارشد،ذیشان اور معظم نے شرکت کی اس موقع پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ راج گڑھ گلی نمبر 80اور81کی سٹریٹ لائٹ خراب ہیں جس کی بارہا شکایت درج کروانے کے باوجود بھی عمل نا ہو سکا۔لہذٰا ڈی سی او فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے علاقہ چیئرمین و کونسلر کو احکامات جاری کریں تا کہ عید سے قبل علاقہ میں سٹریٹ لائٹ کو روشن کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...