حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کر رہی ہے،حسن مرتضیٰ

حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کر رہی ہے،حسن مرتضیٰ

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کررہی ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے پانچ میں سے 2مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کا منصوبے ختم ر دیا ہے۔ اٹک اور بہاولنگر میں 200بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کا منصوبہ مالی سال 2019-20ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ ترقیاتی پروگرامز میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ان دو شہروں میں ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے کوئی فنڈز بھی مختص نہ ہو سکے۔حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2018-19ء میں اعلان کیا گیا تھا کہ پانچ اضلاع جن میں میانوالی، لیہ، راجن پور، بہاولنگر اور اٹک شامل ہیں یہاں پر 200بستر مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیر ہوں گے۔

،انہوں نے کہاکہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے 32ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم آر آئی، سٹی سکین اور ڈیجٹل ایکسرے اور سادہ ایکسرے کی فلموں کی مد میں 5کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔رواں مالی سال میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ایکسرے فلموں کے فنڈز میں 49لاکھ 40ہزار روپے کا کٹ لگایا گیا ہے او ر3کروڑ60ہزار مختص کئے گئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...