مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،رانا عبدالسمیع

  مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر ایشوپر عالمی برادری، او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پاکستان اس غیر قانونی اقدام کے خلاف تمام آپشن اور فورم استعمال کرے گا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل ہوناچاہئے، بھارت عالمی قوانین اور ایل او سی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

،، جب سے عمران خان وزیراعظم پاکستان بنے ہیں وہ جگہ کشمیر کے ایشو کو اجاگر کرتے ہیں، مودی گجرات میں ہزاروں کا مسلمانوں کا قاتل ہے، کشمیروں پر اس ظلم کی گھڑی میں تما م پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔