جذبہ حق خود ارادیت کو کوئی چیز نہیں کچل سکتی،غلام محی الدین دیوان

  جذبہ حق خود ارادیت کو کوئی چیز نہیں کچل سکتی،غلام محی الدین دیوان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ حق خود ارادیت کو کوئی چیز نہیں کچل سکتی، ترامیم سے بھارت کشمیری عوام کی رائے عامہ کو بدل نہیں سکتا، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کی قرادادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،حریت رہنماؤں کی نظربندی اور گرفتاریوں کی شدید مذمت اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت کے مذموم عزائم کہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو سازش فلسطین کے خلاف کی گئی تھی آج کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کی جارہی ہے، پورے بھارت سے ہندوؤں کو موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ وہاں آکر پراپرٹی خرید سکیں اور وہاں کے ووٹر بن سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...