آرٹیکل 370کا خاتمہ مودی سرکار کے تعصبانہ رویے کا ثبوت ہے، راغب حسین

  آرٹیکل 370کا خاتمہ مودی سرکار کے تعصبانہ رویے کا ثبوت ہے، راغب حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معصوم کشمیریوں پر بمبا ری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،آزاد جموں وکشمیر کی خودمختاری ختم کرنے اور کشمیریوں کی خودارادیت کاحق چھیننے سے بھارت کااصل چہرہ سامنے آگیا۔ مودی سرکار کے آئین سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارتی حکمرانوں کے تعصبا نہ رویہ کامنہ بولتا ثبوت ہے۔کشمیریوں کے حقو ق کے لئے پاکستا نی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔نہتے اور معصوم کشمیریوں پر بمبا ری کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لئے اقوام متحدہ کو بھارت کے مظا لم کا فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔جامعہ نعیمیہ کے سپوت ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے عام شہریوں کے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حکومت پاکستان ”سالانہ سولین شہادت ڈئے“منانے کااعلان کرے۔

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی سے بچانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو دنیابھر میں بے نقاب کیاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی ”یکجہتی کشمیر واستحکام پاکستان ریلی“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں مولانامحبوب احمدچشتی،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹرمفتی سلیمان قادری،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن ڈاکٹرحسیب قادری،ممتاز مذہبی رہنما مفتی انتخاب احمدنوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی ندیم قمر،سید زبیر احمدشاہ،مولانا عمران حسین،مولانا عثمان قادری،مولانا امتیاز احمد،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین،مولانا محمدمدنی،مولانا محب الرسول نوری،پیر سید زین العابدین شاہ،مولانا غلام یاسین قادری،،قاری محمد اشفاق احمد قصوری، قاری غلام محی ا لدین،قاری ذوالفقار احمدنعیمی،صدر بزم نعیمیہ قاری سعید احمدنقیبی،سیکرٹری حافظ جمال الدین،ادارے کے اساتذہ کرام،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران،کارکنان،جامعہ نعیمیہ کے طلبہ سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔