کشمیر کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنا  بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے

کشمیر کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنا  بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر ملک نعیم نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہوں گے،کشمیر کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنا بذات خود بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے،اب تو چین نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ لداخ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کی حیثیت کی تبدیلی کو کسی طور پر بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔


 انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی طرف سے بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر اس نے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔