ضلعی انتظامیہ کے پولیو سے بچاؤ کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات جاری

ضلعی انتظامیہ کے پولیو سے بچاؤ کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ لاہور کے پولیو سے بچاؤ کے لئے پیشگی حفاظتی انتظامات جاری ہیں۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے لاہور آنے والی تمام گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے لاہور آنے والے بچوں کا نام، والدین کا نام اور ایڈریس مکمل ریکارڈ کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ان اضلاع سے آنے والے بچوں کو آئی پی وی قطرے فوری پلائے جائیں گے اورلاہور کے تمام اڈوں پر پولیو کی ٹرانزٹ ٹیمیں فوری طور پر تعینات کی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...