سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کاآغازہوجائیگا‘ اکبربٹ

سری لنکن ٹیم کی آمد سے انٹرنیشنل کرکٹ کاآغازہوجائیگا‘ اکبربٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروانے اور مکمل سیریز کھیلنے سے دوسری ٹیموں کے لیے بھی آنے کا راستہ کھلے گا اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر بٹ نے کہی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا ورلڈ چیمپئن ہے اور اس کو تر نوالہ نہیں سمجھنا چاہیے۔اس کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کا سنہری دورواپس آئے گا اور سٹیڈیم بھریں ہوں گے اور ایسا تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب سری لنکا یہاں آکر ٹیسٹ سیریز کے ساتھ مختصر فارمیٹ اور ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے۔اس کے لیے پی سی بی اور حکومت پاکستان کو انہیں سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کروانی چاہیے اور انہیں صدر پاکستان جیسی سیکیورٹی مہیا کرنی چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...