کشیدگی کے باوجود ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان جائیگی، بھارتی آفیشل

کشیدگی کے باوجود ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان جائیگی، بھارتی آفیشل

نئی دہلی(آئی این پی) آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ہیرونموئے چیٹرجی نے واضح کیاکہ دونوں ممالک میں کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کیلیے پاکستان جائے گی۔اے آئی ٹی اے کے سیکریٹری جنرل ہیرونموئے چیٹرجی نے کہاکہ ہمارے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹائی اپنے وقت پر ہوگی، ہم ٹیم منتخب کرچکے، ہمیں واحد تشویش پلیئرز کی سیکیورٹی پر ہے، اس حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے قواعد پر عمل کرنا میزبان ملک کی ذمہ داری ہوگی۔یاد رہے کہ مقابلہ اسلام آباد میں 14 اور 15 ستمبر کو شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...