جشن آزاد ی فٹ بال میچ، اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی پرسوں مدمقابل ہونگی

جشن آزاد ی فٹ بال میچ، اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی پرسوں مدمقابل ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نیٹ نیوز)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے زیراہتمام جشن آزاد ی فٹ بال کا نمائشی میچ اسوا فٹ بال اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان پرسوں جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کی چیئرپرسن نوشین آغا ہوں گی جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اسوا) کے صدر رانا تنویراحمد نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور محمد صدیق بنگش کو ایونٹ کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقررکیا گیا ہے۔