بازید خان کو ہیڈ کوچ کی تبدیلی پر بابر اعظم کی فکر ستانے لگی

بازید خان کو ہیڈ کوچ کی تبدیلی پر بابر اعظم کی فکر ستانے لگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک سابق قومی بیٹسمین اور موجودہ تجزیہ نگار بازید خان نے اعتراف کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو برطرف کیے جانے کے بعد انہیں بابر اعظم کی فکر لاحق ہوگئی ہے کیوں کہ نوجوان بیٹسمین کو اس مقام تک لانے میں مکی آرتھر کا اہم ترین کردار رہا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مکی آرتھر کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ سٹاف کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد اب کسی اور بطور ہیڈ کوچ سامنے لایا جائے گا جس کے بابر اعظم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،نوجوان بلے بازنے 474 رنز بنا کر خود کو ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کا سب سے بہترین بیٹسمین ثابت کیا ہے۔بازید خان کے مطابق بابر اعظم کی ترقی میں مکی آرتھر کی کوچنگ اور سپورٹ کا بہت زیادہ ہاتھ ہے اور ہیڈ کوچ کے جانے کا سب سے زیادہ نقصان بابر اعظم کو اٹھانا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...