اے سی سی انڈر 19 ایشیاءکپ ‘ 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اے سی سی انڈر 19 ایشیاءکپ ‘ 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے سی سی انڈر 19 ایشیاءکپ کے لیے 15 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئندہ ماہ شیڈول اے سی سی انڈر 19 ایشیاءکپ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شیراز خان اور صائم ایوب کی جگہ ابو ہریرہ اور عبدالواحد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار جبکہ حیدر علی نائب کپتان مقرر کیاگیاہے۔ ٹیم میں عامر علی، ابو ہریرہ، عبدالواحد، اختر شاہ، محمد عامر ، محمد عباس اور فہد منیر شامل ۔محمد باسط علی، محمد عرفان خان، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور قاسم اکرم بھی اسکواڈ کا صہ۔جہانزیب سلطان، سید رضا الحسن، صائم ایوب، شیراز خان اور زمان خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...