کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں، بابر اعظم

کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں، بابر اعظم

لندن (آئی این پی)بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں کپتانی کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں بلکہ میری پوری توجہ ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے پر مرکوز ہے۔برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی فارمیٹ ہو کپتان مقرر کرنا پی سی بی کی صوابدید ہے،جس کا بھی تقرر کیا جائے درست ہوگا، میرے خیال میں سرفراز احمد بھی ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کررہے ہیں۔ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ ورلڈکپ میں پاکستان کیلیے سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹسمین بننا میرا ہدف تھا جس کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا، بابر اعظم نے کہا کہ میں پاور ہٹنگ کی صلاحیت نہ ہونے کی بات کرنے والے ناقدین کی پرواہ نہیں کرتا، صرف ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، اس کا کوئی بوجھ محسوس نہیں کرتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...