کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنابھارت کی خطرناک حرکت ہے،راؤ خورشید

کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنابھارت کی خطرناک حرکت ہے،راؤ خورشید

لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور بزنس ایگزیکٹو لائن کلب کے صدر راؤ خورشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بھارت کی جانب سے کشمیر پر زبردستی تسلط اور اس کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ کشمیرکی ریاستی حیثیت ختم کرنا بھارت کی ایک خطرناک حرکت ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،کشمیری اس اقدام کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔

،ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود بھارت اپنے مذموم مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ کشمیر پر مظالم ڈھانے والا بھارت اور اس کے آقا ؤں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،اجلاس میں کاشف انور،منشا ء سکھیرا،صادق صابر،شاہد ڈوگر،علی رضا رضوی،مجید بٹ،محمد علی اعوان ایڈووکیٹ نے بھی بھارتی مظالم اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...