پیپلز پارٹی کے جیالوں نے زون 165کی نئی تنظیم کو مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی کے جیالوں نے زون 165کی نئی تنظیم کو مسترد کر دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی جانب سے زون پی پی 165 کی نئی تنظیم کو اس زون کے سنیئر جیالوں جن میں ملک غفار‘ حاجی بابر حسین‘محمد ارشد‘مصطفی جٹ‘ مظفر بھٹی‘رانا غلام مصطفی‘ ملک جانی‘ امانت‘نصیر شیرازی اور شوکت قریشی سمیت دیگرنے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس تنظیم سازی کے لئے ہم سے یہاں کی پارٹی کی ایم این اے کی ٹکٹ ہولڈر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے مشاورت نہیں کی  اس لئے ہم اس کو نہیں مانتے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کارکنوں کے ساتھ مشاورت کرکے یہاں کی نئی تنظیم سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اس زون سے ایسے لوگوں کو صدر بنا دیا گیا تھا جو پارٹی کے پلیٹ فارم کو اپنے زاتی مقاصد کے لئے استعمال کرکے بعد میں دسری جماعتوں مین شامل ہو گئے تھے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...