وزیر اعظم کے خطاب نے کشمیریوں میں نیا حوصلہ پیدا کیا،شاہد صدیق

وزیر اعظم کے خطاب نے کشمیریوں میں نیا حوصلہ پیدا کیا،شاہد صدیق

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر'پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشترکہ پا رلیمنٹ سے خطا ب سے کشمیری قوم میں نیا حو صلہ پید ا ہوا ہے بھار ت کوپر تشدد سو چ پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔

نہ کی تو عا لمی دنیا میں وہ کسی کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہے گا خطے میں بھار تی تھانیداری کسی صور ت قبو ل نہیں کی جا سکتی۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھار ت پاکستان کی امن پا لیسی کو کمزوری نہ سمجھے۔ پوری قوم وزیراعظم کے خطاب کے مطابق پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی بھی جارحیت کی صور ت میں پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی حفا ظت کیلئے اپنی جان نثارکردے گا مگر دشمن کے نا پاک عزائم کی تکمیل نہیں ہو نے دے گا۔ انہو ں نے کہاکہ بھار ت کو ئی بھی فیصلہ کر نے سے قبل اس با ت کو ذہن نشین کر لے کہ اب پاکستان میں تحریک انصا ف کی حکومت ہے مسلم لیگ ن کی نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...