بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے،ثوبیہ 

بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے،ثوبیہ 

لاہور(نمائندہ خصوصی) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، پوری قوم بھارت کی طرف سے کی گئی کاغذی کاروائی اور صدارتی حکم نامے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو نافذ کر کے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنے اور لداخ کو علیحدہ کرکے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اوراسے مسترد کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہاکہ پوری دنیا کی تاریخ میں آج سیاہ دن ہے، 1979 ء میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہیدہوئے اور بیس ہزار کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گنوں کے استعمال سے جسمانی اعضاء سے معذور ہوئے، بھارتی فوج کے ظلم سے ہزاروں کشمیری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بیٹے شہیدہو چکے ہیں۔

،  بزرگ رہنماء حریت رہنماء سید علی گیلانی، یاسین ملک تہار جیل میں قیدہیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کشمیری اپنے جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پوری قوم دفاع وطن کے لئے بے مثال قربانیاں دینے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے ہر محب وطن پاکستانی پاک فوج سے محبت کرتا ہے۔ فوج کی مخالفت کرنا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...