ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے،نہتے و مظلوم کشمیری عوام پر کلسٹر بموں کے استعمال جیسی بھارتی دہشتگردی کیخلاف لاہور اخبارمارکیٹ کے باہر سرکلرروڈ پر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتازاعوان کی قیادت میں ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا اورزبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے اظہار نفرت ومذمت کے طور پر بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتازاعوان،شیخ محمد نعیم بادشاہ،سماجی رہنما محمد ریاض چوہدری،مولانا حنیف حقانی،کشمیری رہنما محمد فیصل اعوان،سید انشاء اللہ کاشمیری،محمد شکیل بھٹی،اقبال مغل،ملک عمیر عربی سلطان،چوہدری محمد یعقوب،ظفر ونڈرا اور حافظ یعقوب شاہ نے کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے اورخون ریزی پر شدید احتجاج کیا اورکہاکہ عالمی دنیا کو کشمیرپر بھارتی وحشیانہ مظالم قتل وغارت گری اورکشمیریوں کا قتل عام نظر کیوں نہیں آتا یہ ان کی مجرمانہ سازش ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بھارت بوکھلا چکا اوروہ انسانیت کے قتل عام پر اترآیا لیکن اب کوئی طاقت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتی۔

شہدائے کشمیرکے خون کی بدولت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا اوربھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوکر تباہ وبرباد ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...