دیال سنگھ کالج میں طلبہ کو وظائف کی روایت شاندار ہے،پروفیسر نعیم اکبر
لاہور(ادبی رپورٹر) گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں انٹرمیڈیٹ میڈیکل، انجینئرنگ، آئی کام، آئی سی ایس، جنرل سائنس اور آرٹس کے سالِ اول کے داخلے جاری ہیں۔ پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر یٰسین نے پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دیال سنگھ کالج میں داخل ہونے والے طلبہ کو مختلف قسم کے وظائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ منتخب طلبہ کو یونیفارم اور کتابیں مفت دی جاتی ہیں۔کالج کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر محمد اکرم نے بتایا کہ داخلہ فارم آفس ٹائم میں کالج سے خریدا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری کالجز میں داخل کرائیں جہاں صحت مند ماحول میں لائق اور عالم فاضل اساتذہ تعلیم دیتے ہیں۔