اقوام متحدہ کو بھارت کے مظا لم کا فوری نوٹس لینا چاہیے،میاں ایوب

اقوام متحدہ کو بھارت کے مظا لم کا فوری نوٹس لینا چاہیے،میاں ایوب

لاہور( پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقو ق کے لئے پاکستا نی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی نہتے اور معصوم کشمیریوں پر بمبا ری کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لئے اقوام متحدہ کو بھارت کے مظا لم کا فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 72 سالوں سے ظلم و بربریت کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کر کے بھی کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا۔

، اس لیے بھارت اب کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کر کے اسے بھارت کا اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے لیکن پاکستان ایسا نہیں کرنے دیگا اور نہ ہی بھارت کوکشمیریوں کے قتل عام کی اجازت دیں گے ہم ہرفورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...