اینگرو پولی مراینڈ کیمیکلزکے منافع  میں 1.239 ارب روپے کمی

  اینگرو پولی مراینڈ کیمیکلزکے منافع  میں 1.239 ارب روپے کمی

اسلام آباد (اے پی پی) 30جون2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران اینگرو پولی مراینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے منافع  میں 1.239 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس دوران کمپنی نے 1.544 ارب روپے کا منافع کمایا  جبکہ سال 2018ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی کا منافع 2.783 ارب روپے رہا تھا۔ کمپنی کے منافع میں کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی3.98  روپے کے مقابلہ میں 1.70 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔

 منافع  میں کمی کے باعث کمپنی کی جانب سے کیش ڈیوڈنڈ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...