سفائرنے 100فیصدکپڑے کی رد ی سے بنے بیگ متعارف کروادئیے
لاہور(پ ر): پاکستان کا صف اول کا فیشن ہاؤس سفائر ریٹیل لیمیٹڈ ماحول دوست کپڑے کے بیگ متعارف کروا رہا ہے۔100%ردی کپڑے سے بنے ہوئے یہ بیگ 6اگست2019سے سفائر کی تمام شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔کپڑے کے یہ بیگ برینڈ کی یوم آزادی مہم کا حصہ ہیں اور محدود مدت کے لیے کسی بھی خریداری پر صارفین کو دیے جائیں گے۔یہ بیگ 3 کلوگرام تک کا وزن اٹھانے کے لیے بنائے گئے ہیں اس لیے کئی کاموں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔اس مہم کا مقصد صارفین کو پلاسٹک اور کاغذ کے اکہرے ستعمال والے بیگ کی بجائے کپڑے کے کثیر الاستعمال بیگ کی عادت ڈالنا ہے۔برینڈ کے آفیشل بیان میں اس مہم کا مقصد بتایا گیا ہے۔ان کے مطابق حالیہ ماحولیاتی تنزل اور جنگلات کی کٹائی کو دیکھتے ہوئے سفائر ایک برینڈ کے طور پر کاغذی بیگ ختم کر کے اور فالتو کپڑے کو استعمال میں لا کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔کپڑے سے بنے بیگ ان کی پچھلی آزادہ مہم کا حصہ ہیں جس میں انہوں نے کپاس کے کچرے سے بنے بیگ متعارف کروائے تھے۔اس کے علاوہ برینڈ نے ایک کیپسول کلیکشن کا بھی آغاز کیا ہے جس کی آمدنی بڑی شجر کاری مہم پر صرف ہو گی۔اس سال کی مہم کا آغاز رمضان میں ہوا جب برینڈ نے پورے لاہور میں رمضان بچت بازروں میں 10,000 کپڑے کے بیگ فروخت کیے۔یہ تمام اقدامات” تھوڑی تھوڑی“ نامی بڑی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد ماحولیاتی امور کے متعلق آگاہی اور عوام کوذمہ دارانہ فیصلے کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔کپڑے کے ان تھیلوں کے لیے سفائر ٹیکسٹائل ملوں سے کپڑے کی کترنیں اکٹھی کر کے انہیں ابتدائی شکل میں ڈھالا جاتا ہے۔آنے والے وقت میں سفائر اپنی تمام شاخوں سے کاغذ کے تھیلوں کی جگہ کپڑے کے تھیلوں کو استعمال میں لانا چاہتا ہے۔