جازکے محصولات میں 20.5 فیصد کا غیر معمولی اضافہ

جازکے محصولات میں 20.5 فیصد کا غیر معمولی اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر) پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کمپنی Jazz نے سنہ 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق، گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں، کمپنی کے محصولات میں 20.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قیادت کی جانب سے ڈیجیٹل ترقی پر جرأتمندانہ حکمت عملی کے علاوہ متعدد دیگر عوامل نے بھی اس مستحکم ترقی میں حصہ لیا ہے۔ Jazz کے سروس محصولات میں اضافے کی وجہ اس سہ ماہی کے دوران ڈیٹا کسٹمرز کی تعداد میں اضافہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں نے رابطے کے لیے Jazz کا انتخاب کیا اور ہر تیسرا پاکستانی Jazz کا کسٹمر ہے۔ ڈبل ڈیٹا یوسیج (double data usage) کی وجہ سے ڈیٹا کے محصولات میں 58.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، JazzCash کے 30-day active wallet کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی بڑھ کر 5.7 ملین ہو گئی ہے۔اس طرح مالی سروسز کے محصولات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر سنہ 2019ء کی پہلی سہ ماہی بعدیہ متواتر 7.7 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ مجموعی محصولات 1.9 ارب روپے ہیں۔ اس سہ ماہی مالی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ،گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں،اس سال کسٹمرز کی تعداد میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سہ ماہی با سہ ماہی کی بنیاد پر کسٹمرز کے رجحان سے Jazz کی تجارتی حکمت عملی ظاہرہوتی ہے جس کی توجہ کا مرکز ہائی ویلیو کسٹمرز ہیں تاکہ نئے کسٹمر مکس کو بہتر بنایا جا سکے اور کوالٹی آف سروس نیٹ ورک سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ سنہ 2019ء کی دو سری سہ ماہی کے اختتام پر، Jazz کی ڈیٹا سروس ملک کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی کو دستیاب تھی جس کی ڈیٹا کوریج 225 شہر وں بھی زیادہ تھی۔
یہ ششماہی کارکردگی Jazz کی پیرنٹ کمپنی VEON Ltd کے لیے خصوصی طور پر انتہائی متاثر کن ہے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث انتہائی اعلیٰ معیار کی سیلولر سروسز کی طلب شہری طرز زندگی کا بہت اہم پہلو ہیں۔اقتصادی ماہرین فون کنکٹیویٹی اور بالخصوص ڈیٹا کو ایک تعیش کی بجائے لازمی enabler قرار دیتے ہیں۔یہ نتائج Jazz کے لیے انتہائی اہم ہیں کیوں کہ Jazz اپنے جشن سیمیں (silver jubilee celebrations) کی تیاری کر رہا ہے اور گزشتہ 25 برسوں سے کمپنی کی مارکیٹ لیڈرشپ کی توثیق ہیں۔ دوردراز اور کم مراعات یافتہ کمیونیٹیز میں اپنی سروس مرکوز کر کے Jazz نے تمام پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کو ترجیح دے رکھی ہے جبکہ کاروباری محاذ پر مسلسل متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -