اے جی پنجاب کے 69جونیئر آڈیٹر کو سینئر آڈیٹرمیں ترقی مل گئی

اے جی پنجاب کے 69جونیئر آڈیٹر کو سینئر آڈیٹرمیں ترقی مل گئی

  



لاہور (نیوز رپورٹر) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے 69جونیئر آڈیٹر کو سینئر آڈیٹرمیں ترقی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب شجاع الدین ذکاء اور ڈائریکٹر جنرل رانا شہزاد اقبال کی سربراہی میں کمیٹی نے 69جونیئرآڈیٹر BS-11سے سینئر آڈیٹر BS-16میں ترقی دے دی ہے۔پنجاب سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کی یونین بخش الہی شہید گروپ کی خصوصی کاوشوں سے ملازمین کو ترقی ملی ہے۔ اس ضمن میں پنجاب سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کی یونین بخش الہی شہید گروپ کے مرکزی عہدیداران صدر ظہیر احمد میو، ایڈیشنل سیکرٹری ارشاد شاکر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا خالد فاروق نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب شجاع الدین ذکاء اور ڈائریکٹر جنرل رانا شہزاد اقبال کا خصوصی شکریہ اداکیا ہے کہ انکی خصوصی کاوشوں سے 69جونیئرآڈیٹر BS-11سے سینئر آڈیٹر BS-16میں ترقی ملی ہے۔ عہدیداران ظہیر احمد میو، ارشاد شاکر، رانا خالد فاروق ملازمین کی ترقی کا حیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملازمین کو حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ اپنا کام مزید محنت سے کرسکے گے۔

مزید : کامرس


loading...