ایف ٹن مرکز کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

  ایف ٹن مرکز کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) ایف ٹن مرکز اسلام آباد کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایسو سی ایشن کے صدر لیاقت بٹ کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے عہدیداران کو ایف ٹن مرکز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ایف ٹین مرکز کی یونین کے گروپ چیئرمین طاہر عباسی، سرپرست اعلیٰ اکبر صدیق چغتائی اور دیگر عہدیداران وفد میں شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام کا ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے جس پر محکمہ نے تاجروں کی تجاویز مانگی ہیں تا کہ اس کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈرافٹ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے لہذا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس میں مزید بہتری لانے کیلئے اپنی تجاویز دے۔ انہوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا نظام ایک بہتر نظام ہے کیونکہ اس کے تحت ٹیکس ادا کرنے پر محکمہ چھوٹے تاجروں سے کوئی مزید بوچھ گچھ نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کو آڈٹ سے گزرنا پڑے گا لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو چھوٹے تاجر ابھی تک ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے ہیں وہ فکسڈ ٹیکس نظام سے فائدہ اٹھا کر ٹیکس نیٹ میں آئیں اور ملک کی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ چیمبر سی ڈی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پولیس، انتظامیہ، اور ایف بی آر سمیت کاروبار سے متعلقہ دیگر اداروں کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں رہتا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایف ٹین مرکز سمیت دیگر مارکیٹوں کے مسائل کو حل کرانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ا
س موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایف ٹین مرکز کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر لیاقت بٹ نے کہا کہ بلیو ایریا کے بعد ایف ٹین مرکز اسلام آباد کا دوسرا بڑا تجارتی مرکز ہے لہذا سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اس کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹین مرکز میں سڑکیں، فٹ پاتھ اور دیگر انفراسٹریکچرکو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ایک سازگار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ایف ٹین مرکز کی یونین کے گروپ چیئرمین طاہر عباسی، سرپرست اعلیٰ اکبر صدیق چغتائی، خالد چوہدری، احمد خان، راجہ عبدالمجید، اشفاق حسین چھٹہ، ملک ربنواز، یوسف راجپوت، چوہدری ندیم الدین اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر برادری کودرپیش اہم مسائل سے چیمبر کے عہدیداران کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز دیں۔

مزید :

کامرس -