کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ناقابل برداشت ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

کشمیر میں بھارتی دہشت گردی ناقابل برداشت ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں نہتے بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے کے مظالم پر خاموش ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ بھارتی افواج گھروں میں گھس کر خواتین کی آبروریزی کررہی ہے۔ نوجوانوں کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے عقوبت خانے میں انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اس صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہوکر احتجاج کریں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مجبور کیا جائے کہ وہ بھارت کی دہشت گردی کو لگام دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر میں جب بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے سندھ کے مہاجر بھی تڑپ اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران مصلحتوں اور منافقت چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کو حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔