پی ایس کیو سی اے کی کارروائی آراوپلانٹ سیز کردیا 

  پی ایس کیو سی اے کی کارروائی آراوپلانٹ سیز کردیا 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالعلیم میمن، ڈائریکٹر جنرل، پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے احکامات کے مطابق  پی ایس کیو سی اے ٹیم نے عمرکوٹ میں غیرقانونی/ غیرمعیاری بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنی/ آر او پلانٹ پر چھاپہ مارا۔پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے چھاپہ کے دوران ایک باٹل ڈرنکنگ واٹر کمپنی/آر او پلانٹ کوسیزکردیاجس کا نام میسرز:ڈی جے واٹر  (ڈی جے کرسٹل)،واقع: پلاٹ نمبر C-63، شادمان ٹاؤن، ملیر کالونی، کراچی ہے۔ جو کہ غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھیں۔ لہذا انھیں باٹل ڈرنکنگ واٹر کے ایس آر او 638(I)/2001  اور PSQCA ایکٹ 1996 کے تحت سربمہر(Seize) کردیا گیا ہے۔ جبکہ تیار کنندگان کو نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔ عبدالعلیم میمن، ڈائریکٹر جنرل، پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) نے کہا ہے کہ نگران ٹیم کوشش کر کر رہی ہے کہ غیرقانونی/ غیرمعیاری بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر/  مصنوعات کے بنانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...