کراچی، سعید غنی کا محکمہ اطلاعات کے افسران سے تعارفی اجلاس 

  کراچی، سعید غنی کا محکمہ اطلاعات کے افسران سے تعارفی اجلاس 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلا عا ت و محنت سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ ااطلا عا ت کے افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری عمران عطا سومرو اور دیگر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر زبھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کے ڈائریکٹرز ایمانداری، تند ہی اور وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر میں بھی آپ کو کوئی کام کے لیے کہوں اور آپ مجھے یہ کہیں کہ قانون کے دائرہ کار میں نہیں ہے تو بالکل مجھے منع کر دیں کیو نکہ میں قا نو ن کی با لا دستی اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا اور دیکھنا چاہتا ہوں۔صو با ئی وزیر  نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محکمہ اطلاعات کی جانب سے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس سے معاشرے پر مثبت اثرات پیدا ہو سکیں یہی ہماری قیا دت کا منشور ہے۔سعید غنی نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ ایسے میکنیزم بنائے جائیں تاکہ روزانہ کی اشاعت پذیر ہونے والے اخبارات کو اشتہا را ت کا جائز حصہ مل سکے۔صو با ئی وزیر نے محکمہ اطلاعات کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو جدید دور کے مطابق ہم آہنگ کریں تاکہ مثبت رویہ (سافٹ امیج) اُجاگر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلا عا ت معاشرے کی نبض ہے اگر یہاں کے افسران اور دیگر عملہ محنت،تندہی اور مستعدی سے خدمات انجام دیں تو معاشرے کے بہت سارے بگاڑ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ محکمہ اطلا عا ت کے تما م شعبہ جات میں شفافیت لائی جا سکے اور محکمہ کے افسرا ن کیلئے تر بیتی پرو گرا م پر بھی زور دیا۔دریں اثناء ہم معاشرے،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...