یو این او میں کشمیریوں کیلئے دوبارہ قرارداد منظور کی جائے، نصرت واحد

  یو این او میں کشمیریوں کیلئے دوبارہ قرارداد منظور کی جائے، نصرت واحد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں دوبارہ قرار داد منظور کی جائے۔ چین، امریکہ، جاپان، فرانس، سعودی عرب، جرمنی، روس و دیگر ممالک مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ختم کرائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کی مقامی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہو۔ وزیر اعظم عمران خان بھی مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت پر عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کرانا چاہتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...