کراچی: سٹی اسٹیشن نالے کی بذریعہ کرین صفائی

  کراچی: سٹی اسٹیشن نالے کی بذریعہ کرین صفائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اب ہوگا صاف کراچی مہم جاری ہے جس کے سلسلے میں سٹی ریلوے اسٹیشن کے نالے کی صفائی کے لیے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کسی معاوضے کے بغیر کرین کی فراہمی پر وہ ایم این اے آفتاب صدیقی کے شکر گزار ہیں۔گزشتہ روز نئے وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اب ہوگا صاف کراچی مہم کے سلسلے میں وفاقی وزیر علی زیدی کو صفائی مہم کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد پی پی پی اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آ گئے۔شہر میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، 5 اگست سے شروع ہونے والی اب ہوگا صاف کراچی مہم زور و شور سے رواں دواں ہے۔صفائی کے پہلے مرحلے میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے اور نہر خیام کی صفائی کی جا رہی ہے، جبکہ ایم این اے آفتاب صدیقی کی جانب سے سٹی ریلوے اسٹیشن کے نالے کی صفائی کے لیے کرین فراہم کی گئی ہے جس سے ہیوی مشینری نالے میں اتاری اور صفائی کے بعد نکالی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ 14 اگست سے قبل شہر کے نالے مکمل صاف ہو جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...