اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام ”جشن آزادی مشاعرہ“کا انعقاد

اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام ”جشن آزادی مشاعرہ“کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام یوم آزادی تجدید عہدِ وفا کا دن کے حوالے سے ”جشن آزادی مشاعرہ“کا انعقادکیا گیا۔ صدارت معروف دانشور اورشاعر فراست رضوی نے کی۔ صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کو کامیاب بنانے میں جن اکابرین اور عظیم شخصیات کا ذکر تاریخ میںملتا ہے ۔ ان میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے، قائداعظم ؒ قافلہءسالار تھے، ان کے بغیر تحریک آزادی کا ہر باب نامکمل ہے، انہوںنے انگریزوں کے استبداد کا جس طرح جرا¿ت اور بے باکی سے مقابلہ کیا تاریخ اس پر رہتی دنیا تک ناز کرے گی، قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کو اپنا نصب العین بنالیا اور جہد مسلسل سے غلامی اور محکمومی کی زنجیریں تو ڑڈالیں ۔ مہمان خصوصی معروف دانشورڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔ یہ وطن میری شناخت ، میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرا وہ رشتہ ہے جو کسی تتلی کا پروں سے ، پنچھی کا اڑان سے ، اور کسی شخص کا اپنے نام سے ہوتا ہے۔قائد اعظم ؒ نے برصغیر کی آزادی کے لیے اپنے پایہءاستقامت میںلغزش پیدا نہ ہونے دی ، سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا، انہیں رہنمائی دی اور حقیقی منزل کا راستہ دکھایا، قائداعظم ؒ ؑعظمت اور رفعت کا مینار تھے۔ راحیلہ ٹوانہ سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلمانوں کو عروج بخشا، وہ بیماری کے باوجود ایک آزاد وطن کے لیے برسرپیکار رہے، وہ عالم ِ اسلام کی عظیم ترین شخصیتوں میں سے تھے ، مسلمانوں کے مسلمہ رہنما، عظیم لیڈر، ذہانت ، فطانت، فراست، عزم و ہمت ، اخلاص اور حب الوطنی میں بے مثال، بقول ڈاکٹر محمد سلیم انہوںنے پاکستان بنایا ہی نہیں بلکہ وہ خود پاکستان تھے، وہی ان کی رگوں میں دوڑتا پھرتا تھا، وہی ان کا دل تھا اور وہی ان کا دماغ، انہوںنے تاریخ کے دھارے کا رخ تبدیل کردیا۔ معروف صحافی ابرار بختیار نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی چیز نہیں ۔ آزادی کا دن منانا بھی ہم سب پر لازم ہے۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی یوم آزادی پاکستان جوش و جذبے سے مناتے ہیں کیونکہ یہ جناح کا پاکستان ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...