کوسٹ گارڈزکی کارروا ئی، لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ جہاں روڈ پر ایک مزدا کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 180بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کرکے 2اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے کافی مقدار میںغیر ملکی سامان اسمگل ہونے کی اطلاع ملی ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتےازملٹری نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ دوران چیکنگ نیلینٹ کے قرےب شاہ جہان روڈ چیک پر چیکنگ کے دوران ایک شہزورمزدا کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں مےںچھپائی گئی180 بوتلیں اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کرتے ہوئے 02 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔پکڑی جانے والی شراب کی مالےت پا کستانی12لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ جبکہ اےک اور کاروائی کے دوران05تارکین وطن گرفتارکیے۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طور پربےرون ملک جانےکی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد شدہ شراب،شہزور مزدا اور02 اسمگلرزکو حراست مےں لے کر مزےد تفتےش جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔