جام خان شورو کیخلاف نیب انکوائری 9 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

  جام خان شورو کیخلاف نیب انکوائری 9 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی پارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب انکوائری 9 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلزپارٹی پارٹی رہنما اور سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب ریاض عالم نے موقف اپنایا کہ جام خان شورو کیخلاف نیب کو یکم جولائی کو تحقیقات کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ پہلا کیس ہے اس میں ہمیں ڈانٹ نہیں پڑنی چاہیے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کب تک جام خان شورو کیخلاف تحقیقات مکمل کرلیں گے؟ پراسیکیوٹر کی عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ 2 ماہ میں انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔ عدالت نے نیب کو 9 اکتوبر تک جام خان شورو کیخلاف انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جام خان شورو کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ نیب کے مطابق نیب حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں جام خان شورو کیخلاف بھی تحقیقات کررہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...