کراچی ،ضلع سینٹرل میں قربانی کے جانوروں کی چوری میں اضافہ

  کراچی ،ضلع سینٹرل میں قربانی کے جانوروں کی چوری میں اضافہ

کراچی (کرائم رپورٹر)ضلع سینٹرل میں قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، ناظم آباد میں چور گھر کے باہر سے لاکھوں روپے مالیت کی گائے اور 6 بکرے چوری کر کے لے گئے، مکینوں نے پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہو کر خود ہی پہرہ دینا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں بنگلہ نمبر B-28 سے چور قربانی کے لیے لائی جانے والی ایک گائے اور 6 بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے جس بنگلے سے قربانی کے جانور چوری کیے گئے وہ بنگلہ کراچی پورٹ کے شفٹ منیجر وسیم خلیل کا ہے ان کے بیٹے امان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چند روز قبل ہی مویشی منڈی سے 2 لاکھ 45 ہزار کی گائے اور ایک لاکھ 40 ہزار کے 4 بکرے خرید کر لائے تھے جبکہ 2 بکرے انہوں نے قربانی کے لیے پالے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رات ساڑھے 3 بجے تک گھر میں سب لوگ جاگ رہے تھے اور جانوروں کو ٹہلا رہے تھے اس کے بعد وہ جانوروں کو گھر کی گیلری میں باندھ کر سو گئے اور جب فجر کے وقت گھر کے بزرگ نماز کی ادائیگی کے لیے اٹھے تو گائے اور بکرے غائب تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...