سندھ حکومت اور اداروں پر روز صفائی کیلئے دبا وڈالیں گے، علی زیدی

سندھ حکومت اور اداروں پر روز صفائی کیلئے دبا وڈالیں گے، علی زیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم نے صفائی مہم بطور ایک ماڈل شروع کی ہے، روز کی بنیاد پر کچرا اٹھنا چاہئے، کراچی نہیں چلے گا تو ملک نہیں چلے گا،مہم سے ایک طرف تو صفائی ہوگی اور دوسری طرف آگاہی ملے گی،ہم سندھ حکومت اور دیگر اداروں پر روز صفائی کے لیے دبا وڈالیں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ ہماری سوچ تھی کہ جو نالے سالوں سے صاف نہیں ہوئے وہ صاف کیے جائیں، صفائی نہ ہونے کے باعث نالوں پر تجاوزات بنا دی گئی ہیں۔انہوں نے لیٹس کلین کراچی مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں میں نکاسی آب کا مسئلہ ہوتا ہے، ہزاروں ٹن کچرا کیماڑی کے پاس جمع ہوگیا ہے، ساحل پر کچرا جمع ہوتا رہا تو ہماری بندر گاہ بند ہوجائے گی۔ مہم سے ایک طرف تو صفائی ہوگی اور دوسری طرف آگاہی ملے گی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور سندھ حکومت صفائی کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ ناصر حسین شاہ نے وزارت بلدیہ کا قلمدان سنبھالتے ہی فون کیا، ناصر حسین شاہ نے مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ہمیں مہم کے لیے لاجسٹک مدد مل رہی ہے۔ ہم نے پانچ بڑے اور 6 دیگر نالوں کی صفائی کا منصوبہ بنایا۔ ہم نے مہم بطور ایک ماڈل شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو بااختیار بنانے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ ہم سندھ حکومت اور دیگر اداروں پر روز صفائی کے لیے دبا وڈالیں گے۔ چندے پر مناسب اور غیر مناسب کی بحث سے باہر نکل آئیں۔ حکومت تو ایمبولینس بھی نہیں دیتی پھر بھی اسےٹیکس کیوں دیتے ہیں۔ ہمارے ہاں تو بارش کے بعد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ بارش کے بعد کی صورتحال سے بچے بڑے بیمار ہوتے ہیں۔

علی زیدی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...