کراچی،مویشی منڈی میں جیب کترنے والی 2خواتین گرفتار

    کراچی،مویشی منڈی میں جیب کترنے والی 2خواتین گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جیب کتری خواتین کا گروہ سرگرم ہے۔ترجمان ضلع پولیس ملیر نے بتایا ہے کہ مویشی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق خواتین سے شہری کی جیب سے چوری کی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خواتین نے بسوں اور بازاروں میں بھی جیبیں کاٹنے کا اعتراف کیا ہے۔سچل پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...