ایکسائز پولیس کی لیاقت آباد میں کارروائی،3کلوہیروئن برآمد

  ایکسائز پولیس کی لیاقت آباد میں کارروائی،3کلوہیروئن برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک کے اندر پانچویں بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کی ٹاسک فورس نے انسپکٹر شیراز گل تھیبو کی سربراہی میں لیاقت آباد سی ون ایریا سے ملزم مظفر کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے تین کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کراچی کے تعلیمی اداروں میں طلبا میں منشیات کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔ جس کا مقصد ایسے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہے جو تعلیمی اداروں اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشی کے گھناونے دھندے میں ملوث ہیں۔ علاہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ اور شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے گھناونے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے جو اس مکروہ ملوث ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...