بھارت دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کوکب اقبال

بھارت دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کوکب اقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی دنیا بھارت کے اس ناجائز اقدام کی بھر پور مزمت کر تی ہے مودی نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے کوکب اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام حریت رہنماؤں کے پابند سلاسل کردیا گیاہے اورقابض بھارتی فوج وادی میں تلاشی کے نام پر قتل عام کر رہی ہے بھارت عرصے سے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر حال میں کشمیر کو آزادی دینی ہوگی بھارت خطہ کے امن کو خراب کرنے پر تلا ہوا ہے کیونکہ مودی خود ایک دہشتگرد ہے جو امن کے بجائے دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے کوکب اقبال نے کہاکہ پوری دنیا میں کشمیری سراپاء احتجاج ہیں جنونی ہندوؤں نے بھارت اور کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے وہ مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم ڈھارہے ہیں کبھی گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں کبھی گائے ٹرک پر لاد کر لے جانے پر مسلمانوں کو تشدد کر کے قتل کردیا جاتا ہے تو کبھی خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتی قومیں انتہائی کسما پرسی کی حالت میں دہشتگرزدہ ہوکر رہ رہے ہیں اورانتہا پسند جنونی ہندوؤں میں مسلمانوں کے لئے نفرت بھری ہوئی ہے بھارت دنیا بھر میں ٹیریرسٹ ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے کوکب اقبال نے کہاکہ بھارت پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھے اگر اس نے کسی قسم کی حماقت کی تو اسے ناقابل برداشت نقصان اٹھا ناپڑے گا اورپاکستان ہر قسم کی جہاریت کا بھر پورمنہ توڑ جواب دے گا چونکہ پاکستانی قوم بہادر اور نڈر ہے جو اپنے ملک کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج نے وطن عزیز کی خاطر اب تک عظیم اور لاتعدداد قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردی کا بھر پورمقابلہ کیا ہے جس سے ملک میں امن قائم ہوا ہے کوکب اقبال نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیری مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی مددجاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر جب بات حرمت کی آجائے تو پھر وہ دشمن کو اس کی اوقات یاد دلا سکتا ہے کوکب اقبال نے کہاکہ تمام پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ بھارتی اشیاء خرید و فروخت اور استعمال کا بائیکاٹ کریں اوراحتجاجی طور پر بھارت سے ہر قسم کی تجارت بند کردیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں پاکستانی میڈیا پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ دنیا بھر میں کشمیریوں اور پاکستان کے موقف کو اجاگر کر ے اور کشمیریوں پرہونے والے ظلم اور بربربیت کادنیا کو بتائے تا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نامنہاد چیمپیئن بھارت کا چہرہ سب پر عیاں ہو جائے اور دنیا کو بھارت کی دہشت گردیوں کاعلم ہو جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...