کیا لکی موٹرز کے آٹو پلانٹ نے گاڑیوں کی پیداوار شروع کردی

کیا لکی موٹرز کے آٹو پلانٹ نے گاڑیوں کی پیداوار شروع کردی

کراچی (خصوصی رپورٹ)کیا لکی موٹرز نے پاکستان کی پہلی آل وہیل ڈرائیو2000سی سی ایس یو وی متعارف کرادی۔کیا اسپورٹیج پاکستان کی پہلی آل وہیل ڈرائیو ہے جس کو پاکستان میں پہلی مرتبہ 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی کیساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تقریب میں کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ کیا آل وہیل ڈرائیومتعارف کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف رضوی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ہائی ٹیک ٹیکنالوجی اور جدّت متعارف کرائیں گے اور کیا اسپورٹیج کی لانچ کے ساتھ ہم نے آٹو انڈسٹری میں اعلیٰ معیار قائم کر نے کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کیا لکی موٹرز نے جدید ترین آٹو پلانٹ قائم کرنے کیلئے 175ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔پاکستان میں پہلی دفعہ کسی بھی گاڑی کے ساتھ ایک لاکھ کلومیٹریا4 سال کی وارنٹی دینا صارفین کیلئے ایک خوشگوار حیرت کا باعث ہے اور اسی وجہ سے بکنگ کے آغاز صرف 10 دنوں میں اسپورٹیج کی تعارفی قیمت پرصارفین کی جانب سے لاتعداد بکنگ ہونا کیا لکی موٹرز کیلئے ملک میں شاندار مستقبل کی نشاندہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کیا لکی موٹرزکے پاس سالانہ 50ہزار گاڑیاں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف رضوی نے کہا کہ نئے پلیئرز کے آنے سے پہلے گاڑیوں کے حوالے سے صارفین کے پاس بہت محدود آپشنز تھے اور گاڑیاں حاصل کرنے کیلئے صارفین کو بہت لمبا انتظار کرنا پڑتا تھا یا جلدی حاصل کرنے کیلئے بھاری پریمیئم اداکرنا پڑتا تھالیکن اب صارفین کو نہ ہی پریمیئم ادا کرنا پڑے گا نہ ہی گاڑی کے حصول کیلئے طویل انتظار کرناپڑے گا۔کیا لکی موٹرزگاڑیوں میں پاکستان میں دستیاب پٹرول کے اسٹینڈرڈ کے مطابق یوروIIانجن ہیں۔ کیالکی موٹرز پاکستانی مارکیٹ میں طویل مدّتی منصوبے کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔یونس برادرز گروپ ملک کا معروف کاروباری گروپ ہے جس نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔یونس برادرز گروپ کا کیا موٹرزکے ساتھ اشتراک نئے پلیئرز کے بارے میں حکومتِ پاکستان کی پالیسی کامظہر ہے۔ اس پر انہوں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ، وزارتِ صنعت وپیداوار اور انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے صارفین کے فائدے کیلئے ملک میں آٹو موبائل مینوفیکچرنگ کی صنعت کی ترقی کیلئے یہ جرأت مندانہ قدم اٹھایا۔کیا گاڑیوں کی عالمی درجہ بندی اور معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف رضوی نے کہا کہ مسلسل پانچ سالوں سے جی ڈی پاورانیشیئل کوالٹی سروے میں کیا موٹرزکو بڑے پیمانے پر کاریں تیار کرنے والی کمپنی کے طور پر پہلے درجے پر فائز کیاگیا ہے جو ان کے اپنے اندرونی معائنے کے عمل پر مبنی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ جی ڈی پاور گاڑیوں کی درجہ بندی کرنے والی مایہ ناز امریکی کمپنی ہے۔

کیا لکی موٹرز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...