بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے پر مشاورت کی نہ ہی اعتماد میں لیا: امریکہ 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے پر مشاورت کی نہ ہی اعتماد میں لیا: ...

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل370کوختم کرنے کیلئے بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فیصلہ کرتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہمیں اعتماد میں لئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام پر امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بھی سخت ردعمل، بھارت نے امریکا کو کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر مشاورت یا آگاہ نہیں کیا اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

امریکہ

مزید : صفحہ اول


loading...