بھارت سے تجارت معطل کرنے  کی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

   بھارت سے تجارت معطل کرنے  کی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کیساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سمری کل وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد امپورٹ،ایکسپورٹ آرڈر میں ترمیم کا ایس آراو جاری کیا جائے گا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2ارب 12کروڑ 40لاکھ ڈالر ہے، پاکستان کی درآمدات کا حجم 1ارب 80 کروڑ ڈالر ہے اور برآمدات کا حجم 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے۔

 سمری/ کابینہ

مزید : صفحہ اول


loading...