مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت جنگ ہار چکا: فردوس عاشق

  مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت جنگ ہار چکا: ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی آئی ڈی میں کشمیری رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی فیصلہ منظور نہیں،بھارت زیادہ عرصہ کشمیریوں کو یرغمال نہیں رکھ سکتا، بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے لاکھوں بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے نیچے رکھا ہواہے،بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جنگ ہار چکا ہے، کشمیر میڈیا سیل مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرتاہے کشمیر کے حوالے سے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے مسئلہ کشمیر سے اپوزیشن کی سیاست سے معاملے کو نقصان پہنچا ہے،سب نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا ایک ہی موقف ہے،کشمیری رہنما شیح تجمل الاسلام نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تمام علاقہ1947سے متنازعہ ہے، آرٹیکل 35 اے کو ختم کر کے کشمیر میں ہندوؤں کو آباد کیا جائے گا،پہلے جبری الحاق اورا ب جبری انضمام کیا گیا ہے، عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت آرٹیکل370 واپس لے، یہ بھارتی آئیں اور اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے،کشمیری عالمی سطح پر ا یک متنازعہ مسئلہ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ذرائع ابلاغ پر پابندی لگا دی ہے، وہ دن دور نہیں جب سرینگر میں پاکستان کا پرچم لہرایا جائے گا۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول


loading...